Nawaz Sharif placed a Significant bet on those who offered the Deal #PMLN #Deal itlaat hain ke nawaz sharif ko deal offer hoi hai
و میرے ساتھ کیا ہے اسے واپس لے لیں، اور میرے خلاف کی گئی کاروائیوں پر علی العلان معافی مانگیں۔ نواز شریف کا ڈیل کے بدلے مطالبہ
Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر 9 ستمبر 2019 13:27
نواز شریف نے ڈیل کی پیشکش کرنے والوں کے سامنے اہم شرط رکھ دی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔سی حوالے ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو کی جانے والی پیشکش بحیثیت مجموعی ویسی ہی ہے جو انہیں تب دی گئی تھی جب وہ لندن میں تھے۔
یہی پیشکش نواز شریف کو 2018ء کے عام انتخابات سے قبل دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا جواب اُس وقت بھی وہی تھا اور اب بھی واضح الفاظ میں یہی ہے کہ آپ نے جو میرے ساتھ کیا ہے اسے واپس لے لیں، اور میرے خلاف کی گئی کاروائیوں پر علی العلان معافی مانگیں۔۔اسی حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید کیا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے پاس نواز شریف کو پیشکش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
ڈیل کے حوالے سے گفتگو مختلف فریقین کو پیغام دینے کے لیے جان بوجھ کر پھیلا دی جاتی ہے۔نواز شریف نے اپنے اصولوں کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا گذشتہ چار سالوں سے ان کی تذلیل کرنے اور بدنام کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھایا گیا ہے۔ان کی صاحبزادی کو ان کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا،وہ ان سے نہیں مل سکتیں۔کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع کر سکتے ہیں جس نے اتنا کچھ برداشت کیا اور جمہوری مقصد کے لیے جامع تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔
ایک اور لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں بعض ایسے افراد ہیں جو اپنے علاقوں سے ووٹ حاصل نہیں کر پاتے۔جو ان کی طرح کے رہنماؤں کو بدنام کرتےہیں۔اور ڈیل کے حوالے سے افواہیں پھیلاتے ہیں۔ایک اور ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کسی بھی ڈیل کے لیے قائل کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی جو ن لیگ کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی۔
Nawaz Sharif offered the deal - capital talk - all claims regarding nawaz sharif's deal proved to be wrong or not? itlaat hain ke nawaz sharif ko deal offer hoi hai. imran khan big offer to nawaz sharif | sabir shakir analysis. kia nawaz sharif ne deal reject kardi hai? capital talk - all claims regarding nawaz sharif's deal proved to be wrong or not?..
itlaat hain ke nawaz sharif ko deal offer hoi hai..
pm imran khan gave big offer to nawaz sharif | headlines 12 am | 24 september 2018 | dunya news. kia nawaz sharif ne deal reject kardi hai?..
pm imran khan gave big offer to nawaz sharif | headlines 12 am | 24 september 2018 | dunya news..

0 Comments