Advertisement

WASIF LINES ~~ Desires, Peace of Heart (سکونِ قلب، خوائشات)

WASIF LINES ~~ Desires, Peace of Heart (سکونِ قلب، خوائشات) آپ اب دیکھو اگر، یہ راز کی بات ہے یا تو کوئی ایک خوائش، چلو خوائش ہی سہی ایک خوائش ایسی
Locate
کر لو۔ جو اگر وہ پوری فرما دے تو اِس کے بعد ہر خوائش حرام ہو جائے۔تو پھر اُس خوائش کو سکونِ قلب سے متعلق کر سکتے ہیں ہم۔ یہ میری خوائش ہے، آخری، پہلی اور انتہائی۔ یہ پوری ہو جائے تو مجھے سکونِ قلب مل جائے گا۔ اگر آپ وہ خوائش دریافت کرلو تو پوری نہ ہو تب بھی سکونِ قلب مل جائے گا۔ جب تک وہ آپ نے خوائش دریافت نہیں کی ہے۔جتنی مرضی خوائشات پوری کرتے رہو یا وہ ٹوٹتی رہیں، سکونِ قلب نہیں ملتا۔ سکونِ قلب یہ ہے ایک واحد خوائش کا دریافت کرنا۔ جو باقی تمام خوائشات اُس کے ہاں قربان ہو جائیں۔ دریافت کر لینا، اگر وہ دریافت کر لی آپ نے خوائش، پوری ہو جائے تب سکونِ قلب ہے، نہ پوری ہو جائے تب سکونِ قلب۔ سکونِ قلب اپنے اندر پھیلاؤ کی خوائش کو سمیٹنے کا نام ہے۔ پھیلاؤ جو ہے نا اُس کو سمیٹا جائے۔ ہم بعض اوقات نیکی کے نام پہ بے سکون ہو جاتے ہیں، او جی میں تو نیکی کیلئے مسجد بنا رہا ہوں اِس کیلئے اینٹیں درکار ہیں، کوئی گارا چاہیے، اسلیئے پریشان ہوں، مسجد کے نام پہ۔ مسجد اللہ کی ، انتظام اللہ کا، اپنی ہستی کے اندر رہ کے کر۔ ہستی کے باہر اپنے آپ پہ تو بوجھ ڈال رہا ہے، جبکہ اللہ تعالٰی نے کہا ہے میں کسی انسان کو اُس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ تو وہ آپ کا کام ہی نہیں مسجد بنانا، آپ البتہ نماز پڑھ لو۔ مسجد بنانے کی ہمت نہیں ہے، تو نماز کی ہمت تو ہے وہ کر لو۔ اگر بہت قیمتی کپڑے نہیں ہیں تو چلو سادہ کپڑے میں نماز پڑھ لو۔ مدعٰی تو یہ ہے آپ اپنی استعداد کے اندر رہ کہ۔ تو ایک نہ ایک خوائش، یہ زندگی کے اندر بڑی سزا ہے
Modern Man
کو۔اُس کو جب بھی مارا اُس کی خوائشات نے مارا۔ خوائشات کی چابکوں نے مارا۔ اپنے اندر ہی ایک ہنٹر بنا لیتا ہے، چابک نکال لیتا ہے۔ پھر اپنے نفس کو کہتا ہے مار مجھے، نفس مارتا رہتا ہے۔ نیکی کے نام پر۔ بری تو خیر عام آدمی کو پتہ نہیں ہوتا بری کیا چیز ہے۔اکثر جو حجاب ہے وہ یہ ہے نیکی کے نام پر اپنے آپ کو مبتلا کرنا۔ جس نیکی کا اُسے شعور نہیں ہے، جس نیکی کی اُسے اجازت بھی نہیں ہے۔ ایسی نیکی کا پرچارک بن جائے۔ جس نیکی کا سیاق و سباق اُسے پتہ نہیں ہے، دوسرا پتہ نہیں کیا کر رہا ہے۔اُس کو خواہ مخواہ ایک کام میں لگاؤ، جو کام کیلئے بنا نہیں ہے۔ہم سمجھتے ہیں شایدیہ نیکی ہے کہ کسان کو اُس کے ہل چلانے سے منع کر دینا۔ اُسے عبادت گاہ میں داخل کر دینا، تو نظامِ عالم بھوکا مر جائے گا۔
For Official Website::: ___
Online BookShop:::

Shab Chiragh (Urdu Poetry) 1978
Kiran Kiran Sooraj (Aphorism) 1983
The Beaming Soul (English Version of Kiran Kiran Sooraj) 198?
Dil Darya Samundar (Essays) 1987
Qatra Qatra Qulzum (Essays) 1989
Ocean in Drop (English version Of Qatra Qatra Qulzam) 19??
Harf Harf Haqeeqat (Essays) 1994
Bharay Bharolay (Punjabi Poetry) 1994
Shab Raaz (Urdu Poetry) 1994
Baat Say Baat (Aphorism) 1995
Gumnam Adeeb (Letters) 19??
Mukalama (Dialogue, Speeches & Interview) 19??
Ziker-e-Habeeb (Na'tia Poetry) 2004
Dareechay (Aphorism) 2004
WasifYat (Essays) 2013
Kulyat-e-Wasif Ali Wasif (Poetry) 2014
Aqwaal-e-Wasif Ali Wasif Ka Encyclopedia 2014
Guftgoo (Questions & Answers Series – 30 volumes)
Guftgoo 1–5 (volume 1) 2015
Guftgoo 6–10 (volume 2) 2015
Guftgoo 11–15 (volume 3) 2015
Guftgoo 16–20 (volume 4) 2015
Guftgoo 21–25 (volume 5) 2015

محفلِ گفتگو
حضرت واصف علی واصف رح
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh ...

WASIF ALI WASIF BOOKS
WASIF ALI WASIF POETRY
WASIF ALI WASIF KALAM
WASIF ALI WASIF GUFTUGU
WASIF ALI WASIF LECTURES
WASIF ALI WASIF QUOTES
WASIF ALI WASIF NAAT
WASIF ALI WASIF AQWAL
WASIF ALI WASIF LINES
WASIF ALI WASIF SUFISM

WASIF ALI WASIF,WASIF ALI WASIF LECTURES,WASIF ALI WASIF BAYAN,WASIF ALI WASIF POETRY,WASIF ALI WASIF KALAM,QASIM ALI SHAH,QASIM ALI SHAH LECTURES,BANO QUDSIA,ASHFAQ AHMED,SAHIBZADA KASHIF MAHMOOD,PINDSULTANI,ATTOCK LAHORE,SUFISM WASIF ALI WASIF,Shab e Raaz,Shab e Chiragh,Qatra qatra qulzum,Harf harf haqeqat,Kiran kiran suraj,Dil darya samundar,Guftagu,Bharay Bharolay,Data darbar,Ghareeb Nawaz,Wasif lines,WASIF ALI WASIF LINES,PAKISTAN,

Post a Comment

0 Comments